حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، صوبہ اردبیل میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ حسن عاملی نے جمہوریہ آذربائیجان کے قرہ باغ کے علاقے کی سرزمین کی آزادی پر جمہوریہ آذربایجان کے مسلمانوں کو ایک پیغام میں تبریک پیش کیا ہے ۔
تبریک کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْيَةً اَفْسَدُوْهَا وَجَعَلُوٓا اَعِزَّةَ اَهْلِهَآ اَذِلَّـةً ۚ وَكَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَ.
جب بادشاہ کی آبادی والے علاقے میں داخل ہوتے ہیں تو اسے تہس نہس کرکے رکھ دیتے ہیں اور وہاں کے باعزت لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ (جی ہاں)ان کے کام ایسے ہی ہوتے ہیں۔ (سورہ نمل 34)
آذربائیجان کی عظیم قوم کو آزربائیجان کی سرزمین کے ایک اہم حصے کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس عظیم واقعے سے پتہ چلا کہ ناجائز قبضے ہمیشہ نہیں رہتے اور قبضہ کرنے والا دنیا میں کہیں بھی ہوگا،آخر میں اسے غم ، نقصان اور آنسوؤں کے ساتھ گھر لوٹنا ہوگا اور اس طرح کا ایک مقصود عصری وقت کے سب سے زیادہ ناپاک اور خونخوار غاصب ، غاصب صہیونی حکومت کا منتظر ہے۔
مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آذربائیجان کے فہیم اور غیور لوگ، اسلامی جمہوریہ ایران کے مقام معظم رہبری کی حکمت عملی پر قرہ باغ کی آزادی کے معاملے میں شروع سے آخر تک کے اُن خصوصی احسانات کو فراموش نہیں کریں گے۔
اللہ تعالٰی شہداء پر سلام ، زخمیوں کو صحت یاب، شہداء کے لواحقین کو دلی تسلی اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید حسن عاملی
امام جمعہ و نمائندہ ولی فقیہ صوبہ اردبیل
ایران